ہندوستان
ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم پر امتحان میں سوال پوچھنے پر جامعہ ملیہ کا پروفیسر معطل
ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم پر امتحان میں سوال پوچھنے پر جامعہ ملیہ کا پروفیسر معطل
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بی اے (آنرز) سوشل ورک کے امتحانی پرچے میں ”ہندوستان میں مسلم اقلیتوں پر ہونے والے مظالم“ سے متعلق سوال شامل کرنے پر پروفیسر وریندر بالاجی شہارے کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یونیورسٹی کے مطابق سوالیہ پرچے پر مختلف ذرائع سے شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
اس فیصلے پر طلبہ، اساتذہ اور انسانی حقوق کے حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے تعلیمی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ فریٹرنیٹی موومنٹ کی جامعہ یونٹ نے معطلی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں طلبہ احتجاج کریں گے۔




