
سعودی حکومت نے شیعہ اکثریتی علاقے قطیف سے تعلق رکھنے والے تین شیعہ جوانوں کو سزائے موت دے دی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سزائیں کسی بھی قانونی اور منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر نافذ کی گئیں، اور ملزمان کو نہ وکیل تک رسائی دی گئی اور نہ ہی غیر ثابت شدہ الزامات کے خلاف اپنے دفاع کا موقع ملا۔
سزائے موت پانے والے شیعہ جوانوں کے نام حسین حیدر القلاف، محمد احمد آل حمد اور حسن آل سلیم بتائے گئے ہیں۔
سعودی حکام کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ افراد “دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث” تھے۔
کافی عرصے سے سعودی عرب میں شیعہ افراد کو بے بنیاد، تکراری اور غیر ثابت شدہ الزامات کے تحت، بغیر قانونی اور منصفانہ مقدمے کے، اور وکیل و دیگر قانونی ذرائع تک رسائی کے حق کے بغیر سزائے موت دی جا رہی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی مبصرین نے ان اقدامات کو مخالفین، خصوصاً شیعہ برادری، کے خلاف منظم جبر اور آزادیٔ اظہار کو محدود کرنے کے مترادف قرار دیا ہے، اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔




