خبریں

انقرہ میں لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ گر کر تباہ

انقرہ میں لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ گر کر تباہ

انقرہ سے طرابلس جانے والا لیبیا کے آرمی چیف محمد الحداد کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث دورانِ پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں آرمی چیف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ ٹیک آف کے 16 منٹ بعد 32,400 فٹ کی بلندی پر طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوا۔

ترک حکام ملبے تک پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات و امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button