شام
13 سال بعد ترکی کے سفیر کی شام واپسی؛ سفارتی تعلقات میں ارتقا
13 سال بعد ترکی کے سفیر کی شام واپسی؛ سفارتی تعلقات میں ارتقا
نوح یلماز نے پیر کے روز دمشق میں ترکی کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
روسیا الیوم کے مطابق، نوح یلماز جو اس سے قبل نائب وزیر خارجہ تھے، برہان کوراوغلو کی جگہ مقرر کئے گئے ہیں۔ اس تقرری کے ساتھ ہی 2012 کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک ارتقا دیا گیا ہے۔




