افریقہخبریں

وسطی نائجیریا میں مذہبی تقریب کے لئے جاتے ہوئے 28 خواتین اور بچوں کا اغوا

وسطی نائجیریا میں مسلح افراد نے ایک مذہبی تقریب کے لئے جاتے ہوئے 28 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو اغوا کر لیا۔

فرانس 24 کے مطابق اور اقوامِ متحدہ کے لئے تیار کی گئی ایک سیکیورٹی رپورٹ کی بنیاد پر، 21 دسمبر کی شام بشار علاقے کے صوبہ پلاتو میں زَک گاؤں کے قریب متاثرین کو لے جانے والی گاڑی کا مسلح افراد نے تعاقب کر کے راستہ روک لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فرانس 24 نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ یہ تازہ اغوا نائجیریا میں حالیہ اجتماعی اغوا کی لہر کا حصہ ہے، جس نے اس ملک کے سیکیورٹی بحران پر عالمی توجہ مبذول کرائی ہے، اور اس سے قبل اغوا کئے گئے 130 طلبہ کو رہا کیا جا چکا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button