ایران

فرانس میں لگژری زندگی تہران کی ویلاز سے سستی؛ قیمتوں اور سہولتوں کا موازنہ

فرانس اپنے تاریخی محلات اور شاندار تعمیراتی طرز کی حامل لگژری اور انتہائی پُرتعیش ویلاز کے باعث ہمیشہ لگژری طرزِ زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

تجارت نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس ملک کی لگژری پراپرٹی مارکیٹ کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ دلکش مناظر، وسیع باغات اور جدید سہولتوں سے آراستہ بہت سے مکانات فروخت کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔

اس جائزے کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان جائیدادوں کی قیمتیں، تہران کی لگژری ویلاز کے مقابلے میں کم ہیں۔

مستقل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، جہاں فرانس کی ویلاز میں آرام و آسائش کی سہولتیں اور سبزہ زار نمایاں ہیں، وہیں تہران کی لگژری ویلاز نسبتاً زیادہ قیمت اور محدود سہولتوں کے ساتھ پیش کی جا رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بحیرۂ روم کے ساحلوں کے قریب زندگی زیادہ پُرکشش اور معاشی طور پر موزوں دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button