بنگلہ دیش

عثمان ہادی کے بعد بنگلادیش میں ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

عثمان ہادی کے بعد بنگلادیش میں ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

ڈھاکہ: طالبعلم رہنما شریف عثمان ہادی کے بعد ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نیشنل سٹیزن پارٹی کے محمد مطلب شکدر پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ زخمی ہو گئے اور اب وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی محمد مطلب شکدر کو چھوتے ہوئے گزری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق گولی مطلب کے سر میں نہیں لگی اور کان کو چھو کر گزر گئی۔ سی ٹی اسکین میں کوئی اندرونی چوٹ نہیں نظر آئی۔

واقعے کے فوراً بعد یہ افواہیں پھیل گئیں کہ مطلب کو سڑک کے کنارے چائے کے اسٹال پر مار پیٹ کے بعد گولی مار دی گئی ہے تاہم، پولیس نے بعد میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ابتدائی تفتیش اس ورژن سے متصادم ہے۔

حکومت نے 20 ہائی رسک افراد کو مسلح گارڈز تفویض کیے ہیں جن میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے چھ سرکردہ رہنما بھی شامل ہیں۔ حکومت نے آنے والے قومی انتخابات سے قبل ذاتی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button