اسلامی دنیاخبریں
بنگلہ دیش کے چوتھے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاریوں اور حافظوں کی کامیابی

ڈھاکہ میں منعقدہ بنگلہ دیش کے چوتھے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بین الاقوامی قاری اسحاق عبداللہی نے قراءتِ تحقیق کے شعبہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ حافظِ کل قرآن مہدی برنده نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان ممتاز ایرانی قاری اور حافظ نے مختلف قرآنی محافل میں تلاوت و پروگرام پیش کرنے کے بعد منتظمین اور سامعین کی جانب سے بھرپور تحسین و تقدیر حاصل کی۔




