عالمی سطح پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے منصوبوں کی حمایت کے لئے "14000 اسپانسر” مہم کا آغاز
عالمی سطح پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے منصوبوں کی حمایت کے لئے "14000 اسپانسر” مہم کا آغاز
یکم ماہ رجب المرجب کو امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے "14000 اسپانسر” کے عنوان سے ایک نئی میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے، یہ قدم اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے مقصد سے اپنے میڈیا منصوبوں کی حمایت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
میڈیا گروپ نے بتایا کہ چودہ دن تک جاری رہنے والی یہ مہم، متعدد عالمی زبانوں میں اپنے تمام چینلز کے ذریعہ شروع ہوگی، اور اس کا مقصد کم از کم چودہ ہزار شرکاء کو رجسٹر کرنا ہے تاکہ وہ گروپ کی مالی معاونت میں حصہ لیں، جو کسی بھی سیاسی یا مالیاتی دباؤ یا اثرات سے دور اس کے میڈیا کام کی مسلسل جاری رہنے کی ضمانت دے۔
گروپ نے واضح کیا کہ مہم کے آغاز کے ساتھ خصوصی پروگراموں کا ایک سلسلہ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینلز پر نشر کیا جائے گا، جس میں منتخب میڈیا اہلکار اور متعدد شخصیات اور مہمان شرکت کریں گے، تاکہ میڈیا کی اہمیت اور مذہبی شناخت کی حفاظت اور اصیل اقدار کی تشہیر میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی جا سکے۔
گروپ نے بتایا کہ عوام کی حمایت پر انحصار اس کے میڈیا فیصلوں کی آزادی کو برقرار رکھنے اور اس کے پیغام کو جاری رکھنے میں ایک بنیادی ستون ہے، خاص طور پر اس وقت جب ایمان اور مذہبی شناخت کو میڈیا اور جدید سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا گروپ نے زور دیا کہ "14000 اسپانسر” مہم میں ماہانہ سبسکرپشن اس عالمی میڈیا اور اس کی استقامت کی حمایت میں حقیقی شراکت کی نمائندگی کرتی ہے اور اشارہ کیا کہ یہ حمایت کوئی مالی بوجھ نہیں بلکہ عالمی سطح پر اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کی خدمت کرنے والے ایک روشن میڈیا مستقبل کی تعمیر میں باشعور اور مستقل شرکت ہے۔




