تاریخ اسلام

یوم شہادت حضرت سید محمد رضوان اللہ تعالی علیہ

ماہِ جمادیٰ الثانی کا آخری دن امام علی نقی علیہ السّلام کے فرزند اور امام زمانہ علیہ السلام کے محترم چچا حضرت سید محمد رضوان اللہ تعالی علیہ کی شہادت کا دن ہے۔

حضرت سید محمد رضوان اللہ تعالی علیہ تقریباً 228 ہجری قمری میں مدینہ کے قریب مقام صریّا میں پیدا ہوئے۔ آپ کی کنیتیں ابو جعفر اور ابو علی تھیں۔ 252 ہجری قمری میں سامرہ سے مدینہ کے سفر کے دوران شہر بلد میں بیماری کے باعث آپ کا وصال ہوا اور وہیں آپ کو سپردِ خاک کیا گیا۔

آپ کے مرقد کی پہلی عمارت چوتھی صدی ہجری سے تعلق رکھتی ہے، جسے تاریخ کے مختلف ادوار میں علمائے دین، مراجعِ تقلید اور حکمرانوں کے ہاتھوں متعدد بار تعمیر و مرمت کیا گیا۔

شیخ عباس قمی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق، امام حسن عسکری علیہ السّلام نے آپ کے غم میں اپنا گریبان چاک کیا۔ شہر بلد میں واقع آپ کا مرقد مبارک اہلِ بیت علیہم السلام کے عاشقوں کے لئے ایک عظیم زیارت گاہ کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں زائرین اور عقیدت مند توسل اور دعا کے لئے حاضری دیتے ہیں۔

ان ایام میں شیعیانِ عالم دعا اور تضرع کے ساتھ حضرت امام مہدیؑ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی التجا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button