سوڈان میں جنگ کے دوران ۲۰۰؍ سے زائد طبی کارکن جاں بحق، سیکڑوں زخمی
سوڈان میں جنگ کے دوران ۲۰۰؍ سے زائد طبی کارکن جاں بحق، سیکڑوں زخمی
سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان جنگ کے دوران طبی عملہ شدید خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔ سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق اب تک 234 سے زائد طبی کارکن جاں بحق، 507 زخمی اور 59 لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ جنوبی دارفور کے شہر نیالا میں 73 طبی کارکن حراست میں ہیں۔ خاص طور پر دارفور کے آر ایس ایف کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہیں۔ طبی گروپ نے طبی عملے، اسپتالوں اور ایمبولینس سروسز کے تحفظ کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت لازم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت، زیرِ حراست طبی کارکنوں کی رہائی اور لاپتہ افراد کے بارے میں شفاف معلومات کا مطالبہ کیا ہے۔ جنگ کے باعث سوڈان شدید انسانی بحران کا شکار ہے، صحت کا نظام تقریباً مفلوج ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔



