آسٹریلیا کے شہر برسبین میں مسجد کی بے حرمتی
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں مسجد کی بے حرمتی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبین میں ایک مسجد کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں شمالی برسبین کے مضافاتی علاقے بالڈ ہلز میں مسجد تقویٰ کی دیوار پر اسپرے سے اسلامو فوبک تحریر لکھی گئی۔
مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 17 اور 18 دسمبر کی صبح نامعلوم شخص نے مسجد کی دیوار پر مغلظات تحریر کیں۔
مقامی پولیس نے اس واقعے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بارے میں عوام سے اپیل کی درخواست کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسجد کی انتظامیہ نے بے حرمتی کے اس واقعے کو تکلیف دہ اور تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔
مسجد کے امام عبدالسالک کا کہنا تھا کہ کمیونٹی اس واقعے سے بہت غمزدہ اور پریشان ہے۔ ہمارا پیغام غصے کا نہیں بلکہ اتحاد اور یقین دہانی کا ہے۔ یہ مسجد ہمیشہ آسٹریلوی معاشرے میں امن، خدمت اور مثبت شراکت کا باعث بنی رہی۔




