دنیا
قازقستان میں آزاد صحافیوں پر دباؤ میں اضافہ؛ انسانی حقوق کے اداروں کی وارننگ
قازقستان میں آزاد صحافیوں پر دباؤ میں اضافہ؛ انسانی حقوق کے اداروں کی وارننگ
بین الاقوامی انسانی حقوق کی 9 تنظیموں پر مشتمل ایک اتحاد نے قازقستان میں صحافیوں اور آزاد ذرائع ابلاغ پر دباؤ میں شدت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے ہیومن رائٹس واچ کے حوالے سے بتایا کہ ان اداروں کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حکام نے خبروں کے ادارتی دفاتر پر چھاپے، صحافیوں کی گرفتاری، عدالتی پیگرد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کے ذریعہ آزادیٔ اظہار کو مزید محدود کر دیا ہے۔
ان دباؤ کی مثالوں میں قازقستان میں آزاد میڈیا ادارہ اوردا کے مدیرِ اعلیٰ کی گرفتاری اور مختلف ویب سائٹس پر سائبر حملے شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان اقدامات کو قازقستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے منافی قرار دیا ہے۔




