
عراق کی قومی سلامتی ادارہ نے ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران سنی انتہا پسند دہشت گرد گروہ داعش کے خطرناک ترین کمانڈروں اور بارودی مواد تیار کرنے کے ماہرین میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے عراقی سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ یہ دہشت گرد، جو «ابو علیاء» کے لقب سے جانا جاتا تھا اور بعد میں اس نے اپنا نام «ابو مصطفی» رکھ لیا، ایک دہائی سے زائد عرصے تک بغداد اور صلاح الدین اور کرکوک صوبوں میں سرگرم رہا اور اس نے 100 سے زائد دھماکہ خیز آلات تیار کئے تھے۔
مڈل ایسٹ نیوز نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ وہ دوہرے بم دھماکوں میں مہارت رکھتا تھا اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں کے لئے ایک سنگین خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ داعش کی شکست کے بعد وہ کئی برس تک بیرونِ ملک روپوش رہا۔




