
صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع سابق سرکاری سکیورٹی عمارت میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے سرکاری شامی خبر رساں ادارہ (سانا) کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ تنصیبات کی مرمت کے دوران پیش آیا، جس کے بعد کام فوری طور پر روک دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاحال دریافت ہونے والی لاشوں کی تعداد یا شناخت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔




