
اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، علمی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں عراق کے نمائندے نے باضابطہ طور پر یہ تجویز پیش کی ہے کہ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت اور قرآنِ مجید کے مقدمے کو عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا جائے، تاکہ اس آسمانی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو روکا جا سکے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جس میں مڈل ایسٹ نیوز کا حوالہ دیا گیا ہے، پیرس میں یونیسکو کے مستقل عراقی نمائندے نے اعلان کیا کہ یہ دونوں تجاویز دینی اقدار کے تحفظ اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی روک تھام کے مقصد سے پیش کی گئی ہیں۔
یہ تجاویز یونیسکو کے صدر دفتر میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے گروپ کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔
قرآنِ مجید کے اندراج کا مقصد اُن اقدامات کا مقابلہ کرنا بتایا گیا ہے جن کے نتیجے میں بعض ممالک میں اس آسمانی کتاب کی کھلم کھلا بے حرمتی کی گئی ہے۔




