آسٹریلیاخبریں

سڈنی کے بونڈائی بیچ کے مسلم ہیرو کے لئے ڈیڑھ ملین ڈالر جمع

سوری نژاد مسلمان احمد الاحمد، عمر 43 سال اور دو بیٹیوں کے والد، نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو اسلحے سے محروم کر دیا اور متعدد شہریوں کی جانیں بچائیں۔

ان کا یہ دلیرانہ اقدام سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر توجہ کا مرکز بنا۔

اس واقعہ کے بعد زیکری ڈیرینیوسکی نامی ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کار ہَب آسٹریلیا کلب کی جانب سے ایک مہم شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ملین آسٹریلوی ڈالر سے زائد رقم جمع کی گئی۔

زیکری ڈیرینیوسکی (Zachery Dereniowski) سوشل میڈیا پر ایک معروف انفلوئنسر ہیں جو آن لائن مالی امداد اور انسانی فلاحی سرگرمیوں کے میدان میں سرگرم ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعلیٰ نے احمد الاحمد کی بہادری کو سراہا ہے۔ احمد الاحمد اس وقت بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button