ہندوستان

ہندوستان ؛ بہار: وزیراعلیٰ کی خاتون سے بدسلوکی، ایمنسٹی نے کیا شرمناک حرکت قرار دے دیا

هندوستان ؛ بہار: وزیراعلیٰ کی خاتون سے بدسلوکی، ایمنسٹی نے کیا شرمناک حرکت قرار دے دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی گھٹیا حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عورت کی عزت اور شناخت پر حملہ قرار دے دیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خاتون کا نقاب ہٹا کر انتہائی شرمناک حرکت کی، وزیراعلیٰ کا عمل خاتون کی عزت، خود مختاری اور شناخت پرحملہ ہے۔

خواتین کے ساتھ اس قسم کا سلوک ناقابل قبول ہے، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے لباس کو کنٹرول کرے یا ان سے ناروا سلوک کرے، ایسی کارروائیاں خواتین میں خوف بڑھاتی ہیں۔

پانے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا بہار کے وزیراعلیٰ کی اوچھی حرکت پر جوابدہی اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

دوسری جانب خاتون کا نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دے دیا، نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button