عراق

عراق اور شام نے التنف سرحد کی بحالی اور بوکمال میں نئے سرحدی راستے کے قیام پر مذاکرات کئے

عراق اور شام نے التنف سرحد کی بحالی اور بوکمال میں نئے سرحدی راستے کے قیام پر مذاکرات کئے

عراق کے وزیرِ اعظم کے مشیر اور شام کی سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم کے سربراہ کے درمیان دمشق میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں عراق–شام سرحد پر واقع التنف–الولید سرحد کی دوبارہ بحالی اور بوکمال کے علاقے میں ایک نئے سرحدی گزرگاہ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے حوالے سے بتایا کہ یہ کوششیں بغداد اور دمشق کے درمیان سرحدی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات ان رسمی سرحدی گزرگاہوں کی بحالی کے عمل کا حصہ ہیں جو کئی برسوں کی جنگ اور کشیدگی کے باعث بند رہی تھیں۔

اسی تناظر میں، عراق نے بھی شام کے ساتھ واقع الولید سرحدی گزرگاہ کی باضابطہ بحالی کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام سے دمشق اور بغداد کے درمیان زمینی رابطوں میں بہتری آنے اور باہمی تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button