افغانستان

افغانستان میں صاف پانی کا بحران، یورپی یونین نے خبردار کردیا

افغانستان میں صاف پانی کا بحران، یورپی یونین نے خبردار کردیا

افغانستان میں صاف پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 2 کروڑ سے زائد افراد صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

افغان میڈیا خاما پریس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورپی یونین نے انتباہ جاری کیا کہ آلودہ پانی سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد بچے پانی سے منتقل ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہورہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پابندیوں اور حفظان صحت کے ناقص نظام کی وجہ سے متعدد بیماریاں عروج پر ہیں، مئی 2025 تک 442 طبی کلینک بند ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button