پاکستان

کوئٹہ، امامبارگاہوں کی سکیورٹی بند، بلوچستان شیعہ کانفرنس کا اظہار تشویش

کوئٹہ، امامبارگاہوں کی سکیورٹی بند، بلوچستان شیعہ کانفرنس کا اظہار تشویش

بلوچستان شیعہ کانفرنس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کی امام بارگاہوں سے سکیورٹی بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں حکومت کا سکیورٹی بند کرنا افسوسناک ہے۔

اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ کی امام بارگاہوں کی سکیورٹی بند کرنا نامناسب اقدام ہے۔ ملک بھر، بلخصوص صوبہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امام بارگاہوں کی سکیورٹی بند کرنا افسوناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں خدا ناخواستہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت، انتظامیہ اور تمام سکیورٹی اداروں پر عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button