شیعہ مرجعیت

مونٹریال کینیڈا میں جشنِ ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد

مونٹریال کینیڈا میں جشنِ ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد

مونٹریال، کینیڈا میں واقع عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور مرکزِ اسلامی ایرانیان میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہل ایمان
‌کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس جشن کا آغاز نمازِ جماعت مغرب و عشاء سے ہوا، جس کے بعد قرآنِ کریم کی آیات کی تلاوت کی گئی۔ بعد ازاں دخترِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و منزلت اور موجودہ دور میں ان کی معرفت کی اہمیت پر خصوصی خطاب ہوا۔

آخر میں منقبت خوانی، کیک تقسیم کرنے کی رسم اور ماحضر کے ساتھ یہ پُرمسرت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button