شام
روضہ حضرت زینب سلام الله علیها کی بحالی کے منصوبے کے لئے امریکہ کی عالمی مسلم ایسوسی ایشن کی شامی حکام سے مشاورت
روضہ حضرت زینب سلام الله علیها کی بحالی کے منصوبے کے لئے امریکہ کی عالمی مسلم ایسوسی ایشن کی شامی حکام سے مشاورت
امریکہ میں قائم شیعہ ادارہ عالمی مسلم ایسوسی ایشن (UMAA) کے سربراہ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بحالی کے منصوبے کے سلسلے میں حالیہ مہینوں کے دوران امریکہ کی وزارتِ خارجہ کے موجودہ و سابقہ حکام اور دمشق میں شامی قیادت کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، انجمن کے سربراہ نے حرمِ مطہر کی صورتحال پر دنیا بھر کے شیعوں کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد روضہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا، محفوظ زیارت کی سہولت فراہم کرنا اور اطرافی آبادی کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں زائرین کے پہلے قافلے کی روانگی کی بھی خبر دی۔




