خبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارے

دنیا کے مختلف ممالک میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں جشنِ میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ دنیا کے مختلف مراکز میں جشنِ میلاد منعقد ہوا۔

بیروت میں واقع حسینیہ الامام الحسین بن علی میں حجۃ الاسلام شیخ حاتم مصطفی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و فضائل پر مفصل خطاب کیا، جبکہ محمد جواد الجباوی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ملبورن میں حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام میں شیعہ مومنین نے بھرپور شرکت کے ساتھ خاتونِ دو جہاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عظیم مرتبہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دمشق میں حوزہ علمیہ زینبیہ کے شعبۂ خواتین کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں اشعار، منقبت خوانی، اسٹیج مظاہرہ اور انعامات کی تقسیم شامل تھی۔

اسی طرح میڈ غاسکر میں واقع مرکز اہل البیت علیہم السلام میں بھی درجنوں شیعہ مومنین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بیان فضائل اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ اس مبارک دن کو جوش و خروش سے منایا، جبکہ آخر میں شرکاء کی میزبانی بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button