
اہلِ ایمان نے کریمِ اہلِ بیت حضرت امام حسن علیہ السّلام کے جود و کرم کی یاد میں اپنے گھروں میں دسترخوانِ امام حسن علیہ السلام کا اہتمام کیا۔ جہاں مومنین و مومنات نے عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی اور یہ سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔

بر صغیر ہندوپاک کی قدیمی رسم کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 22 جمادی الثانی کو اہل ایمان نے اپنے گھروں میں امام حسن علیہ السّلام کی نذر کرائی اور ایک دوسرے کے گھر گئے۔
ان نذر و نیاز سے جہاں مومنین کی منتیں اور حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔ وہیں ایک دوسرے کے گھر جانا ہوتا ہے جو صلہ رحمی کا بہترین موقع ہوتا ہے۔




