خبریںعراق

مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام کی جانب سے صوبہ بصرہ کے شمالی علاقے میں 2000 نوعمر لڑکیوں کی جشنِ تکلیفِ شرعی منعقد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے، شہر بصرہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مؤسسۂ ثقافتی و فلاحی اہلِ بیت علیہم السلام نے صوبہ بصرہ کے شمالی علاقے، ضلع المدینہ میں 2000 لڑکیوں کے لئے جشنِ تکلیفِ شرعی منعقد کی۔

یہ تقریب ضلع المدینہ کے محکمۂ تعلیم و تربیت، قرآنیوں کی یونین اور مرکز رسول الاعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کے تعاون سے، ضلع المدینہ کے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں 2000 نوعمر لڑکیوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اس کے بعد حجت الاسلام شیخ صادق بصری مدیرِ مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور عفتِ فاطمی کی حفاظت اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس روح پرور تقریب میں علماء، قبائلی شیوخ، یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر مؤسسۂ اہلِ بیت علیہم السلام کی جانب سے ضلع المدینہ کے مدیرِ تعلیم اور قرآنیوں کی یونین کو لوحِ امتیاز و تخلیقی اعزاز پیش کر کے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button