ہندوستان
سانگلی کا انوکھا گاؤں، سائرن بجتے ہی مطالعہ شروع

سانگلی ضلع کے تعلقہ کاوٹھے مہاکال کے دھول گاؤں میں بچوں کی تعلیم کے لیے ایک منفرد اور منظم نظام قائم کیا گیا ہے۔ یہاں دن میں دو مرتبہ سائرن بجتے ہی بچے گھروں میں مطالعہ شروع کر دیتے ہیں جبکہ بڑے ٹی وی، موبائل اور دیگر تفریحی آلات بند کر دیتے ہیں۔
یہ نظام صبح 5 سے 7 بجے اور شام 7 سے 9 بجے تک نافذ رہتا ہے، جسے گاؤں والے ’’مطالعہ کا سائرن‘‘ کہتے ہیں۔ گزشتہ تین برس سے جاری اس نظم و ضبط میں والدین کے ساتھ اساتذہ، سابق فوجی اور سرکاری افسران بھی شامل ہیں جو بچوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ حالیہ دورے میں ضلع کلکٹر اشوک کاکڑے نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دیگر گاؤں کے لیے مثالی قرار دیا۔




