بنگلہ دیش

بنگلہ دیش‌ میں انتخابی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد تشدد، آزاد امیدوار پر فائرنگ

بنگلہ دیش‌ میں انتخابی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد تشدد، آزاد امیدوار پر فائرنگ

بنگلہ دیش میں 12 فروری 2026 کے عام انتخابات کے اعلان کے صرف ایک دن بعد ہی انتخابی تشدد شروع ہوگیا۔ ڈھاکہ-8 سے آزاد امیدوار اور ’انقلاب منچ‘ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کو جمعہ کی دوپہر انتخابی مہم کے دوران پلٹن علاقہ میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی۔ ہادی کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔
انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی نامزدگی داخل کرنے اور انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، لیکن ملک میں اس سے قبل بھی سیاسی تشدد کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، خصوصاً بی این پی کے اندرونی اختلافات کے سبب۔ عبوری حکومت کے دور میں تشدد اور افراتفری کی فضا مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button