ہندوستان

ہندوستان: ساڑھے تین لاکھ وقف جائیدادیں UMEED ڈیٹابیس سے غائب — محبوبہ مفتی کی تشویش

هندوستان: ساڑھے تین لاکھ وقف جائیدادیں UMEED ڈیٹابیس سے غائب — محبوبہ مفتی کی تشویش

پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے UMEED پورٹل کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پورے ملک میں 3.55 لاکھ وقف جائیدادیں نئے ڈیٹا بیس سے ’’غائب‘‘ ہیں۔ ان کے مطابق جموں و کشمیر میں بھی 7,240 املاک کا اندراج نظر نہیں آ رہا۔

محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا کہ وقف جائیدادوں میں یہ کمی شفافیت اور تحفظ پر سنگین سوالات کھڑی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’تشدد، انہدامی کارروائیوں اور ووٹنگ کے حق سے محرومی کے بعد اب وقف املاک بھی نشانے پر ہیں۔‘‘

سرکاری ڈیٹا کے مطابق بعض ریاستوں میں وقف جائیدادوں کی تعداد بڑھی ہے—جیسے مہاراشٹر, دہلی، بہار اور تلنگانہ—جبکہ زیادہ تر ریاستوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔
سب سے زیادہ اضافہ مہاراشٹر (26,238 جائیدادیں) میں اور سب سے زیادہ کمی اتر پردیش میں ریکارڈ ہوئی، جہاں سنی وقف کی 1,30,816 اور شیعہ وقف کی 8,901 جائیدادیں کم درج ہوئیں۔

6 دسمبر کو وقف املاک کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہوئی، جس میں جموں و کشمیر وقف بورڈ نے 99.02٪ املاک اپ لوڈ کیں، تاہم لائن آف کنٹرول کے قریب واقع بعض املاک رجسٹر نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button