
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت پورے ہندوستان میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جشن و محافل اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
ائمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور سیرت پر گفتگو کی۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں مومنین کی جانب سے درگاہ شاہ مرداں، مزار شہید رابع سمیت تمام مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل منعقد ہوئیں اور نذر کا اہتمام کیا گیا۔
ممبئی میں مغل مسجد، خوجہ مسجد، امامیہ مسجد، خوجہ مسجد باندرہ سمیت ممبئی اور اطراف کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں جشن منایا گیا۔
امروہہ میں سابقہ روایت کے مطابق اس سال بھی جشن میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا و شوکت سے منایا گیا۔
حیدرآباد دکن کی تمام مساجد اور عاشور خانوں میں محافل منعقد ہوئیں۔
امہٹ سلطان پور میں آل انڈیا محفل مقاصدہ کا اہتمام ہوا۔
لکھنو میں تمام مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل کا انعقاد کیا گیا۔
اسی طرح پورے ملک کے شیعہ نشین علاقوں میں محافل کا انعقاد ہوا۔
پورے ہندوستان کے شیعہ دینی مدارس میں بھی محافل منعقد ہوئیں۔




