پاکستانخبریں

پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے جشن میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا منایا گیا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت پر پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں محبان اہلِ بیتؑ کی جانب سے محافل مسرت کا انعقاد اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں حضرت فاطمہؑ کی سیرت، کردار، ایثار اور اسلام کی ترویج میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

ائمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور شخصیت پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، پیشاور سمیت تمام شیعہ نشین علاقوں میں محافل مسرت منعقد ہوئیں۔

مومنین نے ایک دوسرے سے ملاقات، ٹیلی فون اور میسجز کے ذریعہ مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button