شیعہ مرجعیت
ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے گھر میں جشن
ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے گھر میں جشن
سراسر نور، خاتون جنت، محور خلقت اور رسول خدا کے وجود کا ٹکڑا، حضرت صدیقہ طاہرہ، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے، شہر مقدس قم میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدظلہ العالی کا گھر نور و سرور اور خوشی میں ڈوبا ہوا تھا۔
اس نورانی محفل میں علماء، فضلاء، ارادت مندوں اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے عاشقوں اور اہل بیت کی کریمہ، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بیت مرجعیت میں حاضری دی اور اس مبارک دن کو منایا۔