ایشیاء

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تازہ سرحدی تنازع کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت سے ہی ان کی اقلیتی حکومت کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں سمیت مختلف مسائل کی زد میں تھی۔
رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تھائی وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی طاقت کو عوام کے سپرد کرنے میں ہے۔

واضح رہے کہ انوتن چرن وراکل نے جب سمتبر 2025 میں اقتدار سنبھالا تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کردی جائے گی۔

تاہم تھائی وزیراعظم اور ان کی حکومت کو گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب اور کمبوڈیا کے ساتھ تازہ ترین جھڑپوں کے باعث شدید تنقید کا سامنا تھا اور انوتن چرن وراکل کے سر پر تحریک عدم اعتماد کی تلوار لٹک رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button