برطانوی افواج میں بڑی تبدیلی
برطانوی افواج میں بڑی تبدیلی
لندن : برطانوی افواج میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام انٹیلی جنس سروسز کوایک ہی پلیٹ کے تحت متحد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع نے ملک کی تمام انٹیلی جنس سروسز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری انٹیلی جنس سروسز (MIS) کی تشکیل کا اعلان کردیا۔
اس نئے سسٹم کا مقصد برطانیہ کے مخالفین کی جانب سے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمتِ عملی بنانا ہے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ نیوی، آرمی، ایئر فورس، اسپیس کمانڈ اور پرمننٹ جوائنٹ ہیڈکوارٹرز اس نئے یونٹ کا حصہ ہوں گے، جس کے ذریعے معلومات کا جمع کرنا، تجزیہ اور اشتراک تیز ہوگا۔
ایم آئی ایس کا آغاز اسٹریٹجک ڈیفنس ریویو کی سفارشات کے بعد کیا جارہا ہے۔
نئی ملٹری انٹیلی جنس سروسز کو ایک نئے دفاعی کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ اور ڈیفنس انٹیلی جنس اکیڈمی کی معاونت بھی حاصل ہوگی، جس سے پیشہ ور اہلکاروں کو ایک ہی یونٹ میں مضبوط بنایا جائے گا۔
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ ”ہم اپنے مخالفین کے ممکنہ اقدامات کو دیکھتے ہوئے افواج کو مزید مضبوط کررہے ہیں“۔
لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی مسلح افواج کے وزیر الیسٹر کارنز نے خبردار کیا کہ ”جنگ کا سایہ یورپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، اور اب براعظم کو انتخاب نہیں بلکہ ضرورت کی جنگوں کا سامنا ہے۔




