شیعہ مرجعیت

فقیہِ جامع الشرائط کی ولایت صرف ولایَتِ حسبیہ ہے یا اس سے وسیع تر؛ فقہا کے درمیان اختلاف رائے ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

فقیہِ جامع الشرائط کی ولایت صرف ولایَتِ حسبیہ ہے یا اس سے وسیع تر؛ فقہا کے درمیان اختلاف رائے ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 17 جمادی الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام معصوم علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ فقہاء امام معصومؑ کے جانشین ہیں، اور جو ذمہ داریاں امام معصومؑ کے حوالے سے واجب ہیں، سوائے بعض خاص موارد کے وہ تمام فقیہِ جامع الشرائط کے بارے میں بھی  معتبر ہیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کو نفوس، خون اور اموال پر ولایت حاصل ہے، لیکن فقیہِ جامع الشرائط کو صرف ولایت اور تصدی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: یہ مسئلہ کہ فقیہ کی ولایت صرف “ولایتِ حسبیہ” ہے یا اس سے وسیع تر ہے، فقہاء کے درمیان اختلاف کا موضوع ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button