پاکستان

پاکستان کے چاروں صوبوں میں فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان کے چاروں صوبوں میں فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ

ملک کے چاروں صوبوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں لاہور سب سے آگے ہے، جہاں پارٹیکولیٹ میٹر 253 ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر شہروں میں کوئٹہ میں 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کی شدت بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی ہے۔

اس کے نتیجے میں موٹروے ایم-1 پشاور سے برہان اور ایم-5 ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button