امریکہ

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، مسلم ملک سرفہرست

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، مسلم ملک سرفہرست

دبئی، آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری 2025 کی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام مسلسل ساتویں برس سب سے اوپر رہا۔ یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا کے بغیر 179 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

آرٹن کیپیٹل کے مطابق یو اے ای کی مستحکم معیشت اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ہب کی ساکھ نے اس کے پاسپورٹ کی طاقت برقرار رکھی، جبکہ دنیا کے دیگراہم پاسپورٹس کی طاقت میں کمی دیکھی گئی۔

فہرست میں دوسرے نمبر پرسنگاپور اوراسپین ہیں، جن کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پرسوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سویڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، ڈنمارک، یونان، آسٹریا، بیلجیئم، پرتگال، ملائیشیا اور جاپان کے شہری شامل ہیں، جو 174 ممالک میں سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کو کمزور قرار دیا گیا ہے، جس کے حامل شہری صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں، پاکستان کے نیچے عراق، شام اور افغانستان کے پاسپورٹس ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button