ایرانخبریں

ایران میں 80 فیصد عوام فیلٹرشکن استعمال کرتے ہیں

ایران میں تقریباً 80 فیصد لوگ انٹرنیٹ تک رسائی کے لئے فیلٹرشکن استعمال کرتے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے ایندیپینڈنٹ فارسی کے حوالے سے بتایا کہ انٹرنیٹ پر وسیع پیمانے کی پابندیاں، عام پلیٹ فارمز کی فِلٹرنگ اور بعض مخصوص گروہوں کو دی جانے والی امتیازی رسائی نے عام شہریوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ وی پی این کا سہارا لیں۔

میڈیا کے مطابق، اس صورتحال نے نہ صرف عوام کی ڈیجیٹل زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت پر بھی گہرے اثرات ڈالے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور قومی اطلاعاتی نیٹ ورک کی منظم اصلاح ناگزیر ہے۔

یہ خبر ایران کے وزیرِ ارتباطات ستار ہاشمی اور مجلس کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر تصدیق شدہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button