یورپ
یورپی یونین کے ممالک کا پناہ گزینی قوانین کو سخت کرنے پر اتفاق
یورپی یونین کے ممالک کا پناہ گزینی قوانین کو سخت کرنے پر اتفاق
یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کئی ماہ کی بحث کے بعد پناہ گزینوں سے متعلق زیادہ سخت پالیسی پر متفق ہوگئے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت وہ ممالک جو ہجرت کے دباؤ کا کم سامنا کر رہے ہیں، ’’ہم بستگی‘‘ نامی نظام کے تحت 420 ملین یورو ادا کریں گے۔
اسی طرح، 21 ہزار پناہ گزینوں کو رکن ممالک کے درمیان تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ دباؤ والے ممالک کا بوجھ کم ہو سکے۔




