دنیا
روس کا فوجی طیارہ گرِ کر تباہ
روس کا فوجی طیارہ گرِ کر تباہ
روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس می سات افراد سوار تھے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کےحکام نے بتایا طیارہ مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سویت یونین دور کا ’این ٹوئنٹی ٹو‘ طیارہ فوجی سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
فوری طور پر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
جس جگہ طیارہ گرا وہ ایوانوو کا علاقہ ہے جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
ابتدائی طور پر اس واقعے کا یوکرین میں روس کی جنگ یا کیف کی طرف سے ملوث ہونے کا کوئی الزام سامنے نہیں آیا۔




