پاکستان

یوپی وقف بورڈ میں تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف؛ 1,21,877 وقف جائیدادیں ریکارڈ سے غائب

یوپی وقف بورڈ میں تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف؛ 1,21,877 وقف جائیدادیں ریکارڈ سے غائب

هندوستان ؛لکھنو : سیو وقف انڈیا مشن نے تحقیقی رپورٹ جاری کرتے ہوئے یوپی وقف سسٹم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی، ریکارڈ میں رد و بدل اور جائیدادوں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری پورٹلز WAMSI/Central Waqf Council (2022) اور UMEED Portal (2025) کے درمیان سامنے آنے والا بڑا فرق پورے نظام کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق:

2022 (WAMSI/PIB): 2,14,707 رجسٹرڈ وقف جائیدادیں

2025 (UMEED Portal): 92,830 درج شدہ جائیدادیں

نتیجہ میں 1,21,877 وقف جائیدادیں ریکارڈ سے غائب پائی گئیں جو ایک سنگین بے ضابطگی اور ممکنہ منظم جرم کی نشاندہی کرتی ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا ریکارڈ کو دانستہ کم دکھا کر قبضہ داروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ کیا یہ جائیدادیں پہلے ہی بیچ دی گئیں، لیز پر دے دی گئیں یا ہڑپ ہو چکی ہیں؟ کیا وقف بورڈز کی اندرونی سطح پر مافیا نیٹ ورک سرگرم ہے؟ کیا سرکاری نظام اور بورڈز مل کر حقیقت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

سنی وقف بورڈ میں 86,345 میں سے صرف 10,110 فائلیں موجود اور شیعہ وقف بورڈ میں 6,485 میں سے صرف 873 موجود ہیں، یہ اعداد و شمار اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جائیدادوں کی ایک بڑی تعداد جان بوجھ کر سسٹم میں شامل نہیں کی گئی۔

سیو وقف انڈیا مشن کا کہنا ہے کہ وقف جائیدادوں کی یہ گمشدگی صرف ایک گھوٹالا نہیں بلکہ قوم کے وجود اور مستقبل کا مسئلہ ہے۔
ملک اور ملت کے مفاد میں اس اہم معاملے پر فوری کارروائی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button