افریقہ

سودان کی ریپڈ اسپورٹ فورسز کا خواتین و بچوں پر حملہ؛ عالمی مذمت اور فوری کارروائی کا مطالبہ

سودان کی ریپڈ اسپورٹ فورسز کا خواتین و بچوں پر حملہ؛ عالمی مذمت اور فوری کارروائی کا مطالبہ

"سودانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک” نے اعلان کیا ہے کہ سودان کی ریپڈ اسپورٹ فورسز نے اپنی منظم پرتشدد کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے فاشر سے فرار ہونے والی خواتین پر العفاض کیمپ میں حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے دوران کئی اجتماعی زیادتیوں کے واقعات درج ہوئے ہیں اور دو حاملہ متاثرہ خواتین طبی نگہداشت میں ہیں۔

اسی دوران ان فورسز نے ڈرون کے ذریعہ بچوں کے پلے ہاؤس اور ایک اسپتال پر بھی حملہ کیا، جو شہر کَلوقی، ریاست جنوبی کردفان میں واقع ہے۔

سودان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان حملوں میں 79 افراد جن میں 46 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

"سودانی ڈاکٹروں کا نیٹ ورک” اور بین الاقوامی حقوقِ انسانی کے اداروں نے ان اقدامات کو
"غیرانسانی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا ہے اور فوری تحقیقات، ذمہ داران کی گرفتاری اور سزا، نیز عام شہریوں اور امدادی اداروں کی فوری حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری کی خاموشی برقرار رہی تو یہ مظالم دوبارہ ہونے کا راستہ ہموار کرے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button