خبریںیورپ

فرانس میں مسلمانوں کے لئے نیا تنازع؛ کم عمر نوجوانوں کے لئے حجاب اور روزہ رکھنے پر پابندی

فرانس کے دائیں بازو کے سینیٹرز کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں رمضان کے روزے رکھنے اور حجاب پہننے پر پابندی کی تازہ تجویز نے سیاسی اور سماجی سطح پر شدید ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے روزنامہ لوموند کے حوالے سے بتایا کہ یہ دونوں تجاویز فرانسیسی سینیٹ کے 29 ارکان کی سفارشات کا حصہ ہیں، جن میں حجاب کو ’’صنفی تفریق کی علامت‘‘ اور ’’سماجی کنٹرول کا ذریعہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

ایفوب نامی ادارے کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس میں نوجوان مسلمان نسل کے اندر مذہبی وابستگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور بعض ماہرین کے مطابق یہ رجحان محرومی اور معاشرتی طرد کئے جانے کے احساس کا ردّعمل ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور محققین نے ان اقدامات کو اسلام دشمنی کی ایک شکل قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button