تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا تمام تعقیبات پر مقدم ہیں، البتہ صلوات اس پر بھی مقدم ہے : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا تمام تعقیبات پر مقدم ہیں، البتہ صلوات اس پر بھی مقدم ہے : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس اتوار 15 جمادی الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں، پچھلے اجلاسوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز کے بعد تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے بارے میں فرمایا: بعض روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا مطلقاً نماز کے بعد تمام دوسری تعقیبات پر مقدم ہیں، حتیٰ کہ اس سے پہلے کہ انسان نماز کی حالت سے نکلے، مثلاً اپنے بیٹھنے کی کیفیت میں تبدیلی لائے یا اپنے پاؤں کو کسی اور حالت میں رکھے۔
معظم لہ نے محمد و آل محمد پر صلوات کی فضیلت کے بارے میں فرمایا: درود ہر چیز پر، حتیٰ کہ تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر بھی مقدم ہے۔
انہوں نے یہ بھی تاکید فرمائی کہ تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نماز کی تعقیبات میں وارد ہونے والی دعاؤں پر مقدم ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




