شیعہ مرجعیت

رسول اللہ اور امیرالمومنین صلوات الله علیهما کی حکومت میں ایک بالشت زمین بھی فروخت نہیں ہوئی : آیت الله العظمی شیرازی

رسول اللہ اور امیرالمومنین صلوات الله علیهما کی حکومت میں ایک بالشت زمین بھی فروخت نہیں ہوئی : آیت الله العظمی شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس ہفتہ چودہ جمادی الثانی 1447 کو منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں، پچھلے اجلاسوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے بغیر مالک کی زمینوں کی فروخت کے جائز نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومتوں کی طرف سے زمین کی فروخت درست نہیں ہے، کیونکہ حکومتیں زمین کی مالک نہیں ہیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سے ایک حدیث نقل ہوئی ہے جس میں آپ نے فرمایا: الْأَرْضُ لِلَّهِ وَلِمَنْ عَمَرَّهَا، زمین اللہ کی ہے اور اُس کی ہے جس نے اسے آباد کیا ہے، لہذا حکومتوں کو اس سلسلے میں ملکیت حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی تاکید فرمائی: معصومین علیہم السلام کے زمانے میں بشمول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی دس سالہ حکومت اور امیرالمومنین علیہ السلام کی پانچ سالہ حکومت میں ایک بالشت زمین بھی فروخت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button