ایران

روحانی معاملات میں مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں: مولانا سید نقی مہدی زیدی

روحانی معاملات میں مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں: مولانا سید نقی مہدی زیدی

مولانا سید نقی مہدی زیدی نے تاراگڑھ اجمیر ہندوستان میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں نمازیوں کو تقوائے الٰہی کی نصیحت کے بعد حسب سابق امام حسن عسکری علیہ السّلام کے وصیت نامے کی شرح و تفسیر کی اور خواتین کے حقوق کا ذکر کیا اور کہا کہ اسلام نے جس طرح خواتین کو اعلیٰ مرتبہ اور مقام دیا ہے، دنیا کے کسی بھی دین اور مذہب نے نہیں دیا اور اسلام تمام مذاہب کے مقابل میں عورتوں کے بارے میں سب سے زیادہ ترقی پسند نظریہ رکھتا ہے۔

انہوں نے قرآن کریم میں خواتین کے مقام کا مزید ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مرد اور عورت کبھی بھی جنسیت کی بنیاد پر نہیں پرکھے گئے، اور قرآن کریم کی کسی بھی آیت میں عورتوں پر مردوں کی برتری کا ذکر نہیں ہے اور تخلیق کے نقطۂ نظر سے، خدا نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے سے الگ نہیں رکھا ہے، بلکہ ایک ہی مٹی سے بنایا ہے اور ان دونوں کی اصل تخلیق کے نظام میں کوئی فرق نہیں رکھا ہے۔

امام جمعہ تاراگڑھ نے سورۂ نحل کی آیت نمبر ٩٧ کی تفسیر کرتے ہوئے کہا کہ روحانی معاملات میں مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں، لہٰذا ان میں سے جو بھی نیک عمل انجام دے گا اس کے نصیب میں حیات طیبہ ہوگی، قرآن کریم مردوں اور عورتوں کے نیک اعمال میں فرق نہیں کرتا اور دونوں کے لئے ایک ہی طرح کے اجر کا ذکر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button