3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں لگے گا: کرن رجیجو کا وقف جائیداد رجسٹریشن پر بڑا بیان
3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں لگے گا: کرن رجیجو کا وقف جائیداد رجسٹریشن پر بڑا بیان
نئی دہلی: مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے وقف جائیداد اور اس کی رجسٹریشن کے معاملے پر کہا، “میرے پاس بہت سے اراکینِ پارلیمنٹ آئے اور مختلف ریاستوں کے لوگ بھی آئے، اور سب نے مجھ سے درخواست کی کہ 9 لاکھ سے زیادہ وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن میں دقتیں آ رہی ہیں، اور آج آخری تاریخ ہے، اس لیے سب نے اُمید پورٹل پر رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ ابھی تک 1 لاکھ 51 ہزار سے زیادہ وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
مجھے بتایا گیا کہ کچھ ریاستوں میں اُمید پورٹل آہستہ چل رہا تھا یا کچھ لوگوں کے پاس دستاویزات کی کمی تھی۔ لیکن چونکہ سب نے درخواست کی ہے، اس لیے میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ جن لوگوں نے اُمید پورٹل پر کوشش کی مگر رجسٹریشن نہیں ہو سکا، ان کے لیے ہم آگے کا راستہ کھولیں گے۔ ہم 3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں لگائیں گے۔ آپ 3 ماہ کے اندر رجسٹریشن کروا لیجیے۔




