
امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی زوجہ، مادر شہداء یعنی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی والدہ ماجدہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی شب شہادت ہندوستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا اور نذر کا اہتمام کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور ندر کا اہتمام کیا گیا۔

اسی طرح ممبئی، حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مومنین نے مجالس عزا برپا کر کے مادر وفا کا غم منایا۔
لکھنو میں بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں مجالس عزا منعقد ہوئی، اسی طرح مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں مجلس عزا اور دسترخوان کا اہتمام ہوا۔ نیز مختلف مومنات کے گھروں پر خواتین کی مجالس اور دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔
الہ آباد میں درگاہ حضرت عباس علیہ السلام میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مجلس عزا منعقد ہوئی۔
بنارس میں منعقد مجلس عزا کو مولانا ضمیر الحسن استاد جامعہ جوادیہ نے خطاب کیا۔
جونپور اور رنو میں بھی مجالس عزا منعقد ہوئی۔ جنہیں مختلف ذاکرین نے خطاب کیا۔




