پاکستان

کراچی میں لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی میں لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے علاقے لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث عمارت منہدم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں جمعرات کے روز لگنے والی آگ خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے۔ 

آگ کی شدت کے باعث عمارت کے مختلف حصوں گرنے لگے ہیں، جس کی زد میں آکر 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اور اس وقت 12 سے زائد اسنارکلز اور ریسکیو گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں،فائر بریگیڈ کے عملے نے اگ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تاحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے تاکہ آگ بجھانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button