پاکستان
پاکستان میں منایا گیا حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کا غم
پاکستان میں منایا گیا حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کا غم
حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شیعہ نشین علاقوں میں مجالس عزا اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی کے امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا منعقد ہوئی جنہیں مختلف علماء اور ذاکرین نے خطاب کیا۔ نیز دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں بھی مجالس عزا کا اہتمام ہوا۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف عزا خانوں میں مجالس عزا منعقد ہوئی۔ جن میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اسی طرح مومنات نے بھی مجالس عزا منعقد کی جن میں بعد مجلس شبیہ تابوت بھی برآمد ہوا۔ نیز دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔




